خلیج اردو: غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایکسپو سٹی دبئی رمضان فیسٹیول کے موقع پر پہلی بار واٹر فال ڈائننگ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق مصنوعی واٹر فال ڈائننگ کا اہتمام سورج غروب ہونے کے بعد افطار کے وقت کیا جائے گا جہاں ایکسپو سٹی دبئی آنے والے اس نئے تجربے سے محظوظ ہوسکیں گے جب کہ سیاح مصنوعی واٹر فال کی آواز بھی سن سکیں گے۔
بتایا جارہا ہے کہ اس واٹر فال کی اونچائی 13 میٹر ہے اور یہ 50 روزہ رمضان فیسٹیول کا حصہ ہے۔
ایکسپو سٹی دبئی میں واٹر فال ڈائننگ کیلئے کمپنیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ افطار کیلئے اپنے فوڈ اسٹالز کیلئے رابطہ کرسکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیسٹیول کا انعقاد 3 مارچ سے 25 اپریل تک جاری رہے گا جہاں ملکی اور غیر ملکی سیاح اس نئے تجربے سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔