پاکستانی خبریں

  آرمی چیف کی ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑیوں سے ملاقات، نوجوان ہمارا قومی اثاثہ ہے، جنرل باجوہ

خلیج اردو

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یادگار شہداء پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی۔ جوانوں اور افسران سے خطاب میں سپہ سالار کا کہنا تھا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود قوم کے لیے ہمہ وقت اپنی بہترین خدمات جاری رکھیں۔

 

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہوں انسٹی ٹیوٹ فار اسپیشل ایجوکیشن کا افتتاح کیا، سپہ سالار نے خصوصی بچوں کے لیے  اسکول میں فراہم کردہ مختلف سہولیات کا دورہ کیا۔

 

آرمی چیف نے جدید ترین ہاکی ایرینا کا بھی افتتاح کیا اور ہاکی کے تجربہ کار، مایہ ناز کھلاڑیوں سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں۔ نوجوانوں کو کھیلوں میں نمایاں مقام کے حصول کے لیے سازگار ماحول، سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لاہور کور، پاکستان رینجرز پنجاب کے افسران، جوانوں سے بات چیت بھی کی، آرمی چیف نے اپنے الوداعی خطاب میں ملک و قوم کی خدمت کے لیے سپاہ کی کاوشوں، عزم کا سراہا۔ سپہ سالار نے مادر وطن کے دفاع کے لیے سپاہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود قوم کے لیے ہمہ وقت اپنی بہترین خدمات جاری رکھیں۔

 

قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سلمان فیاض غنی نے خوش آمدید کہا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button