خلیج اردو
اسلام آباد: پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ سے راستوں کی بندش اور دیگر مسائل سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت نے کمر کس لی،پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومتوں کو خصوصی ہدایات جاری، اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری بھی حاصل کر لیے۔
وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب اورخیبرپختونخوا کو خط۔ میں یاد دہانی کرائی ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا صوبائی حکومت کی زمہ داری ہے۔تمام بند شاہراوں سے مظاہرین کو فوری ہٹایا جائے
خط میں لکھا گیا ہے کہ موٹروے ایم 2 اور لنکس روڈز چند مظاہرین نے بند رکھی ہیں۔موٹروے اور سڑکیں بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات درپیش ہیں۔پولیس صورتحال کو قابو کرنے کی بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔دراصل صوبائی حکومت اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوگئی ہے
اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما غلام سرور خان اور زلفی بخاری سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماﺅں کے بھی وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے ۔علی امین گنڈاپور اور پرویز خٹک اسلام آباد پولیس کو پہلے ہی مقدمات میں مطلوب ہیں ۔