خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان میں حکومتی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنما اور ایوان بالا میں رکن مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔
اہنے ٹویٹ میں مسٹر کھوکھر نے کہا ہے کہ اپنی پارٹی کے ایک سنیئر رہنما سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ پارٹی قیادت میرے حالیہ واقعات پر لیے جانے والے موقف سے خوش نہیں۔
Met a senior leader from the party today. He conveyed that the party leadership wasn’t happy with my political positions and wanted my resignation from the senate. I gladly agreed to resign.
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) November 8, 2022
انہوں نے کہا کہ پارٹی کو میرا استعفیٰ چاہیئے جو پارٹی کی امانت ہے۔میں پارٹی ہدایت کے مطابق استعفیٰ دے رہا ہوں۔ اس حوالے سے کل چیئرمین سینٹ کو اپنا استعفی دوں گا۔
As a political worker, I cherish my right to express my opinions on matters of public interest. Thankful to the party leadership for giving me the senate seat from Sindh. Differences aside, It’s been a wonderful journey with them and wish them the best.
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) November 8, 2022
نوجوان رہنما نے کہا کہ ایک سیاسی کارکن کے طور پر، میں مفاد عامہ کے معاملات پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے اپنے حق کی قدر کرتا ہوں۔ سندھ سے سینیٹ کی نشست دینے پر پارٹی قیادت کا مشکور ہوں۔ اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ساتھ ایک شاندار سفر رہا ہے اور ان کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔