پاکستانی خبریں

اپوزیشن کے مفادات ملکی مفاد سے متصادم ہیں ، عمران خان

اپوزیشن این آر او کیلئے بلیک میل کررہی ہے، وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ ‏

اسلام آباد: ( خلیج اردو) وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ آج سینیٹ میں اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق 2 اہم بل منظور نہیں ہونے دیئے ۔ بل اینٹی منی لانڈرنگ اوراسلام آباد وقف املاک سے متعلق تھے ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن رہنما اپنی کرپشن کی رقم کو بچانے کےلیے پارلیمنٹ کوکام کرنے سے روک رہے ہیں۔ اپوزیشن کورونا کےخلاف حکومت کی موثر حکمت عملی کوناکام بنانا چاہتی ہے ۔ کورونا کےخلاف ہماری حکمت عملی کی کامیابی کوپوری دنیا نے تسلیم کیا ہے۔ اپوزیشن جمہوریت کی آڑ لے کراپنی لوٹ کھسوٹ کوچھپانا چاہتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن این آر او لینے کےلیے نیب کو بدنام کررہی ہے۔ اپوزیشن پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل کرانا چاہتی ہے۔ اپوزیشن ملکی معیشت کی تباہی اور غربت میں اضافہ چاہتی ہے۔ وہ این آر او کےحصول تک حکومت گرانے کی دھمکیاں دیتے رہیں گے

عمران خان نے کہا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں کچھ بھی ہوجائے میری حکومت این آر او نہیں دے گی ۔ قومی دولت لوٹنے والوں کو این آر او دینا قومی اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے۔ مشرف سے این آراو حاصل کرنے والے سیاسی رہنمائوں نے قرضوں میں 4 گنا اضافہ کرکے قومی معیشت کوتباہ کیا۔ اب مزید کسی کواین آراونہیں ملے گا

 

اس سے قبل ایوان بالا میں اینٹی منی لانڈرنگ دوسرا ترمیمی بل 2020 اور اسلام آباد دارلخلافہ  وقف املاک بل 2020 نسترد کیا گیا۔ بل کے معاملے میں اپوزیشن اور حکومتی نمائندوں کے درمیان گرما گرمی بھی ہوئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button