خلیج اردو
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کے ویژن کے مطابق ملک کو سڑکوں کے ذریعے قریب لارہے ہیں۔ انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ عمران خان نے چین سمیت دوسمت ممالک کو ناراض کیا۔
عمران خان نے توشہ خانہ کی گھڑیاں فروخت کرکے دنیا بھر میں پاکستان کو رسوا کیا، وزیر اعظم شہباز شریف کی عمران خان پر تنقید، کہتے ہیں عمران خان نے سیاست میں گالم گلوج کا کلچر متعارف کرایا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک بربادی کی جانب جارہا تھا۔ تب ہم نے فیصلہ کیا کہ قومی حکومت بنا کر ملک کو تباہی سے بچایا۔ بولے ملک میں خوشحالی اور ترقی کے دور کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کو لے کر دنیا سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کو ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرے۔ کہا دنیا کو باور کرا چکا ہوں کہ ہمارے ناکردہ گناہوں کا بوجھ ہم پر اکیلے نہ ڈالا جائے۔