پاکستانی خبریں

ججز پر اعتراض عدلیہ پر حملہ ہے،سپریم کورٹ مبینہ آڈیو لیکس کیس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حکومتی اعتراض مسترد کر دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ مبینہ آڈیو لیکس کیس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حکومتی اعتراض مسترد کر دیا۔عدالت نے ججز پر اعتراض کو عدلیہ کی آزادی پر حملہ قرار دیا۔

 

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے 6 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔جسٹس اعجازالاحسن،جسٹس منیب اختر جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بنچ میں شامل تھے۔

 

آڈیو لیکس کمیشن کیس میں وفاقی حکومت نے بنچ کے تین ججز پر اعتراضات اٹھائے تھے۔وفاقی حکومت نے چیف جسٹس، جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس منیب اختر پر اعتراض کیا تھا۔صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کی جانب سے آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل اور کارروائی چیلنج کی گئی تھی۔

 

حکومت کا موقف تھا کہ تینوں ججز کا کیس سننا مفادات کا ٹکراؤ ہے اسلئے مقدمے سے الگ ہوجائیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button