
خلیج اردو
کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ الیکشن نوے دن میں ہونے چاہئیں،کٹھ پتلیاں بنانےوالوں کو پیغام دیناچاہتے ہیں کہ پاکستان کے عوام پر تجربے کرنا چھوڑ دیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جو آج جیل کاٹ رہے ہیں ان کیلئے پیغام ہے کہ گھبرانا نہیں ہے،جیل میں آپ کی ٹریننگ ہورہی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کو اپنے فیصلے کرنے دیئےجائیں، پیپلزپارٹی کا مطالبہ ہے کہ الیکشن آئین کے مطابق نوے دن میں ہوں،الیکشن میں تاخیرکا سوال الیکشن سے بھاگنے والوں سے کیاجائے۔
انہوں نے کہا کہ غربت،بیروزگاری اور مہنگائی سے ہے، پیپلزپارٹی کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیاجاتا رہا،پیپلزپارٹی کا کوئی سیاسی دشمن یا مخالف نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن جلد از جلد کرائے جائیں.
مسٹر بھٹو نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، بجنہوں نے ہماری قومی تنصیبات پر حملہ کیا ان کو سبق سکھانا ہوگا، ہم سب ملکر ملک کو مہنگائی سے نچات دلائیں گے،