پاکستانی خبریں

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو پیش کرنے کا حکم

خلیج اردو
اسلام آباد: اسلام آباد کی آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت
نے سائفر کیس میں چئیرمن پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 2نومبر کو طلب کر لیا۔

 

جج ابو الحسنات ذولقرنین نے ریمارکس دیئے کہ 28 نومبر کو چئیر مین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت پیش کیا جائے ۔۔۔عدالتی عملے نے ہائیکورٹ کی کاپی عدالت کو فراہم کی

 

آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔


خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی جانب سے جاری 2 صفحات پر مشتمل حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام ہائیکورٹ نے جیل سماعت اور 29 اگست کے بعد کی کارروائی کالعدم قرار دی ہے ،
عدالت سائفر کیس کی کارروائی 29 اگست سے شروع کرے گی،۔


چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے پروڈکشن وارنٹ جاری کیے جاتے ہیں ، آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے عدالت پیش کیا جائے ، ملزمان کی حاضری کے لیے 28 نومبر 2023 کی تاریخ مقرر کی جاتی ہے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button