پاکستانی خبریں

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا آغاز،الیکشن کمیشن نے 39 ارکان قومی اسمبلی کو پی ٹی آئی کا ممبر تسلیم کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

خلیج اردو
اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا آغاز کردیا۔کمیشن نے 39 اراکین اسمبلی کو پی ٹی آئی کے ممبر قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔جبکہ باقی ممبرز کے حوالے سے ابہام پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

 


الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کے 39 ارکان قومی اسمبلی کو تحریک انصاف کا رکن قرار دے دیا ، نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان 39 ارکان قومی اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل کے سرٹیفیکیٹ سے قبل تحریک انصاف کا ٹکٹ جمع کرایا تھا

 

دوسری طرف الیکشن کمیشن نے ابہام پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رہنمائی مانگی ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن ہی نہیں ہوئے تو اتھارٹی کون ہے۔کس کے جاری کردہ سرٹیفیکیٹ تسلیم کیے جائیں۔سپریم کورٹ کے فیصلے پیرا 10 کے تحت رجوع کیا ہے۔

 

الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ سپریم کورٹ رہنمائی کرے کہ سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کی اتھارٹی کون ہے؟ ابھی تک تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کرائےسپریم کورٹ سے رجوع متفقہ طور پر کیا گیا ہے

 

سپریم کورٹ نے 12 جولائی کو ان تمام ممبران کو پی ٹی آئی کا قرار دیا تھا جنہوں نے انتخابات کے وقت پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ جمع کرایا تھا۔

 

سپریم کورٹ کے 13 رکنی فل کورٹ میں 8 ججز کی اکثریت نے سنی اتحاد کونسل کے باقی ممبران کو 15 دنوں میں پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے حلف نامے الیکشن کمیشن کے سامنے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button