پاکستانی خبریں

خیال تھا کہ چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد قاضی فائز عیسیٰ ماضی بھول جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا،عمران خان کا چیف جسٹس سے ان کے کیسز نہ سننے کا مطالبہ

خلیج اردو
اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ٰکیخلاف ججز کمیٹی میں درخواست دائر کر دی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ میرے خاندان اور پی ٹی آئی کا کوئی مقدمہ نہ سنیں۔

 

عمران خان نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ تین رکنی ججز کمیٹی چیف جسٹس کو پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے مقدمات کے بنچز میں شامل نہ کرے۔

 

اپنی درخواست میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2019 میں قانونی ماہرین کے مشورے پر قاضی فائز عیسی کیخلاف صدارتی ریفرنس بھیجنے کی سفارش کی۔میری آئینی ذمہ داری کو معزز چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ نے ذاتی حملہ تصور کیا۔

 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ میں سمجھتا تھا چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد قاضی فائز عیسی ماضی کو بھلا دیں گے تاہم چیف جسٹس کے کنڈکٹ سے بالکل واضح ہے ایسا نہیں ہوا۔

 

ججز کمیٹی میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے علاوہ جسٹس منیب اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button