پاکستانی خبریں

شمالی وزیرستان میں ایک فوجی افسر سمیت تین فوجی شہید

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سےٹکراگئی، ایک افسر سمیت تین فوجی جوان شہید چار زخمی ہوگئے، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا

خلیج اردو

3 ستمبر 2020

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سےٹکراگئی جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ ناصرحسین ،نائک محمدعمران اور سپاہی عثمان اخترشہید جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

 

سیکیورٹی فورسزنےجائےحادثےکوگھیرےمیں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزکےجوان گھریوم میں سڑک تعمیرکرنےوالی ٹیم کوپروٹیکشن دےرہےتھے۔

 

23سالہ لیفٹیننٹ ناصرحسین کا تعلق مظفر آباد سے تھا، لیفٹیننٹ ناصر حسین شہید ایک ہونہار کیڈٹ تھا۔ پی ایم اے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انہیں تربیت مکمل کرنے کیلئے رائل ملٹری اکیڈیمی ڈنٹرون آسٹریلیا بھیجا گیا تھا۔

 

33سالہ نائیک محمد عمران شادی شدہ اور فیصل آباد سے تعلق رکھتے تھے جبکہ 30سالہ سپاہی عثمان اختر کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button