پاکستانی خبریں

عدالتی فیصلے کی غلط تشریح سے بڑی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے نکال دیا گیا ۔۔ سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس اطہر من اللہ نے اضافی نوٹ

خلیج اردو
اسلام آباد:عدالتی فیصلے کی غلط تشریح سے بڑی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے نکال دیا گیا ۔۔ سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس اطہر من اللہ نے اضافی نوٹ جاری کر دیا۔

 

سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کا کیس ،جسٹس اطہر من اللہ نے چار صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ جاری کر دیا ،لکھا کہ الیکشن کمیشن نے تسلیم کیا کہ ایک بڑی جماعت کو سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں نااہل قرار دیا گیا۔

 

اضافی نوٹ میں کہا گیا کہ بادی النظر میں سپریم کورٹ کا فیصلہ کسی جماعت کو نااہل قرار دینے کیلئے نہیں تھا، الیکشن کمیشن کے وکیل کے دلائل سے عام انتخابات کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں ، عدالتی فیصلے کی غلط تشریح سے بڑی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے نکال دیا گیا۔

 

اضافی نوٹ کےمطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ووٹرز کو بنیادی حق سے محروم کیا گیا۔۔۔ مخصوص نشستوں کا کیس صرف نشستوں کا نہیں، یہ اصل اسٹیک ہولڈرز یعنی ووٹرز کے بنیادی آئینی حقوق کا کیس ہے الیکشن کمیشن مطمئن کرے کہ عام انتخابات میں سب کو یکساں مواقع دے کر اپنی آئینی ذمے داری پوری کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button