خلیج اردو
اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر سماعت 8 مئی تک ملتوی کردی گئی۔ دوران سماعت نیب کے ایک گواہ کا بیان قلمبند ایک پر جرح مکمل جبکہ دوسرے پر ابتدائی جرح کی گئی ۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر سماعت کی۔ آج کی سماعت میں ایک گواہ کا بیان قلمبند ایک پر جرح مکمل کرتے ہوئے دوسرے گواہ پر ابتدائی جرح کے بعد ریفرنس پر سماعت 8 مئی تک ملتوی کردی گئی۔
ریفرنس میں ابتک مجموعی طور پر 26 گواہان کےبیانات قلمبند اور 17 گواہوں پر جرح مکمل کی جاچکی ہے۔سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی و دیگر کے علاؤہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء ظہیر عباس، عثمان گل اور بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔