پاکستانی خبریں

قاضی فائز عیسیٰ پر اعتراض نہیں کیا،ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا

خلیج اردو
اسلام آباد:ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے چیف جسٹس آف پاکستان پر اعتراض کی خبروں کی تردید کر دی۔کہتے ہیں کہ چیف جسٹس کی بینچ میں شمولیت پر اعتراض کی پارٹی سےکوئی ہدایات نہیں ملیں اور نہ ہی بینچ پر اعتراضات سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت نےکوئی ہدایات دی ہیں۔ اعتراضات سے متعلق ایڈوکیٹ جنرل کے پی آفس میں کوئی اجلاس نہیں ہوا۔

 

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کوخط لکھنےکی خبر بھی بے بنیاد ہے، عدلیہ اور پی ٹی آئی کے درمیان کشیدگی پیدا کرنےکےلیے پروپیگنڈاکیاجارہاہے،،مخصوص نشستوں سے متعلق کیس خراب کرنے کیلئے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، ہمیں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے تمام ججز پر پورا اعتماد ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button