پاکستانی خبریں

پہلے سے مہنگی بجلی مزید مہنگی کرنے کی سماعت مکمل 

خلیج اردو
اسلام آباد:کراچی صارفین کے لیے بجلی بلز میں 3 روپے 9 پیسے اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی گئی۔نیپرا اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔

 

کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بری غم۔۔۔۔کے الیکٹرک کی بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی۔

 

نیپرا نے ایف سی اے کی مد میں کے الیکٹرک کی بجلی 3.9 روپے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی۔ نیپرا میں کے الیکٹرک کی بجلی 3 روپے 9 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

 

کے ای حکام نے کہا کہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ اضافہ گیا جائے جس سے صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ کا بوجھ آئے گا۔بجلی مہنگی کی درخواست پر کراچی کی تاجر برادری نے تشویش کا اظہار کیا۔

 

دوران سماعت کراچی کےصارفین کا سرکاری ڈسکوز اور کے ای کیلئے ایف سی اے میں فرق کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔صارفین نے گلہ کیا کہ سرکاری ڈسکوز کیلئے ایف سی اے نیگٹو آ رہا ہے،کراچی کے بجلی صارفین کے ساتھ کیوں زیادتی کی جارہی ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button