مونتاج
خلیج اردو
اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی کرسی پر دھی رانی کو بیٹھایا،میں فخر محسوس کرتی ہوں، پنجاب میں ماں ،بہن اور پنجابی کڑی کا تصور ہے، میں خود پنجابی کڑی ہوں۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب ثقافت ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں خطاب میں کہا کہ ہر زبان بولنے والااپنی مادری زبان پر فخر کرتا ہے، پنجابی زبان فخر سے بولیں ، پنجاب والے جب پنجابی بولتے ہیں تو فخر محسوس نہیں کرتے،بچوں کو انگریزی سکھائیں، دنیا کا مقابلہ کرنا ہے لیکن پنجابی بھی سکھائیں۔
مریم نواز نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ پنجابی کا مضمون بچوں کو لازمی پڑھانا چاہیے،انہوں نے کہا کہ کوئی کسی بھی جماعت سے ہو،گالی گلوچ کا کلچر اچھا نہیں،رواداری کا کلچر ہوتا تھا