پاکستانی خبریں

تخت پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے نام، حکومت 186 نمبرز پورے کرنے میں کامیاب

خلیج اردو

پرویز الہٰی نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا
پنجاب اسمبلی کے سپیکر نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ پرویز الہٰی نے 186 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں کھانے کا وقفہ کیا گیا جس کے بعد 11 جنوری کا اجلاس ختم کر کے اجلاس آج 12 بج کر 5 منٹ تک ملتوی کیا گیا تھا، تاہم کچھ دیر وقفے کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا۔

اجلاس دوبارہ شروع ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی پر اعتماد کے ووٹ کیلئے قرارداد پیش کی گئی ،راجہ بشارت اور میاں اسلم اقبال نے اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کی جس کے بعد ووٹنگ کا عمل جاری رہا، ووٹنگ کی گنتی کے مطابق پرویز الٰہی نے 186ووٹ کا گولڈن فیگر حاصل کرلیا۔

اس سے قبل ایوان میں حاضری رجسٹرز کے مطابق پی ٹی آئی اور ق لیگ کے181 ارکان نے حاضری لگائی تھی۔

اپوزیشن نے کاروائی سے بائیکاٹ کر دیا۔

 

دوسری جانب اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کیا،ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے ڈاکو ڈاکو کے نعرے لگائے گئے جس کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی ایوان سے باہر چلے گئے۔

مسلم لیگ (ن) کا اعتماد کے ووٹ کو تسلیم کرنے سے انکار، ’عدالت میں جانے کا حق رکھتے ہیں‘
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں ملک احمد خان، رانا ثنااللہ خان اور عطااللہ تارڑ نے پنجاب اسمبلی کے باہر گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اعتماد کے اس ووٹ کو تسلیم نہیں کرتے اور صبح کے وقت اس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ جائیں گے۔

رانا ثنااللہ نے اس موقع پر کہا کہ یہ ووٹ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے اور اعتماد کا ووٹ ایوان کے ذریعے بلڈوز کیا گیا ہے۔

اس سے قبل پی ڈی ایم جماعتوں نے پنجاب اسمبلی سے واک آؤٹ کر دیا تھا۔

پی ٹی آئی کا ارکان کی تعداد کے حوالے سے دعویٰ
اس سے قبل سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کہا تھا کہ 187 ارکان کا ہدف پورا کر لیا ہے، مزید کچھ ارکان اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم کا کہنا تھا کہ آج ہم نے اپنے نمبرز پورے ظاہرکردیے ، کہا جارہا تھا ہمارے پاس نمبرز پورے نہیں، ہم نے سوچاان کوآج نمبرزپورےکرکے دکھاتے ہیں، آج قرارداد بھی آسکتی ہے کہ پورا ایوان وزیراعلیٰ پراعتماد کا اظہارکرتا ہے، متوقع قرارداد اعتماد کے ووٹ کی کارروائی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اگر 186 سے زائد ارکان قرارداد میں گن لیے گئے تو وزیراعلیٰ کو اعتماد تو مل جائے گا، قرارداد کے ذریعے ارکان کوگنا جاسکتا ہے۔

اُدھر اپوزیشن نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ اسمبلی میں پرویز الٰہی کو اکثریت حاصل نہیں رہی۔

دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس کو ملتوی کرتے ہوئے 23 جنوری بروز پیر کو دو بجے دوبارہ اجلاس طلب کر لیا ہے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button