
خلیج اردو
کندھ کوٹ:کندھ کوٹ میں سفاک اور بے رحم ڈاکو بے لگام ہوگئے ہیں اور انہوں نے ایک کم سن بچے کو اغو کرنے کے بعد مغوی بچے پر ظلم کی انتہا کردی۔
وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھ کر انسانیت بھی شرما جاتی،زنجیروں میں جکڑے ایاز کی چیخوں نے دل دہلا دئیے۔ لواحقین اور درد دل رکھنے والے افراد غم سے نڈھال ہوگئے۔
ویڈیو میں بچہ رو رو کر دہائیاں دے رہا ہے کہ ڈاکوؤں کو پیسے دو، پیسے دو،لواحقین نے بچے کی بازیابی کیلئے اعلیٰ حکام سے دردمندانہ اپیل کی ہے۔