خلیج اردو
عاطف خان خٹک
راولپنڈی : کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات کا دورہ سوات، آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر نے مقامی عمائدین سے ملاقات کی اور یقن دلایا کہ پاک فوج امن و امان کو یقینی بنائے گی۔ کسی کو قانون ہاتھ میں کینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے سوات، مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ اور مردان کے قبائلی عمائدین اور معززین سے ملاقات کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مقامی آبادی کی حمایت کو سراہاآئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر نے سوات آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز کی غیر متزلزل حمایت پر مقامی عمائدین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں دہشتگردوں کے خلاف بے مثال کامیابیاں مقامی آبادی کا سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر لڑنے کا نتیجہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات معمول پر آنے کے بعد سول انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو امور کی پرامن منتقلی یقینی بنائی گئی-
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج یقینی بنائے گی کہ کوئی بھی شخص قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لے۔ امن کو یقنی بنایا جائے گا تاکہ مقامی آبادی کی معاشی سرگرمیاں متاثر ہوں، آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ اس موقع پر قبائلی عمائدین نے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ سیکورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مکمل حمایت کریں گے۔