
خلیج اردو
24 اپریل 2021
اسلام آباد : کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں انتہائی خراب صورت حال کے بعد پاکستانیوں نے ٹویٹر پر بھارت کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کر دیا۔ #PakistanstandswithIndia ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
میڈیا رپورٹس میں بھارت کے اسپتالوں میں جگہ اور آکسیجن سلینڈرز کی کمی کو لے کر پاکستانی ٹویٹر صارفین بھارت سے یک جہتی کا اظہار کررہے ہیں۔ پچاس ہزار سے زیادہ ٹویٹس میں بھارت کی صورت حال پر افسوس کیا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس سے 2624 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک میں اموات کی تعداد 190000 ہو گئی ہے۔ 340000 نئے کیسز کے ساتھ ملک میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز 16.5 ملین ہو گئی ہے۔
پاکستانی صارفین جو کہ بھارت کے حوالے سے اکثر منفی جزبات پر مشتمل ٹویٹس کرتے ہیں ، اب مشکل کی گھڑی میں بھارت سے محبت کا اظہار کررہے ہیں۔
I know #Pakistan is not in a position to offer anything to #India in this pandemic but a silent message from Pakistanis to Indian fellows – #PakistanstandswithIndia is the top trend in Pakistan and you don’t often see such trends here. Om Shanti. Rab Rakha 🙏
— Shiraz Hassan (@ShirazHassan) April 23, 2021
Heartening to note that
#PakistanstandswithIndia is top Twitter trend here.. When it’s matter of life and death we must stand together and show humanity. Everyone I meet here in Pakistan is genuinely concerned about Neighbours.— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) April 23, 2021
#PakistanStandsWithIndia is the top trend in Pakistan.
Goes to show that despite political tensions, people on both sides of the border have immense love & concern for each other.
Let the people meet, support each other, solve issues amicably.
People only lose in conflict.— Usama Khilji (@UsamaKhilji) April 23, 2021
بھارت کی جانب سے بھی اس ٹرینڈ میں اظہار تشکر کیا جارہا ہے۔
Have a look on Top Trending in India and Pakistan.
"United in Pain."
🙏#PakistanstandswithIndia pic.twitter.com/P7arnkXCG4
— Yuva Halla Bol (@yuvahallabol) April 24, 2021
اس سے قبل پاکستان میں سب سے بڑے ویلفیئر ٹرسٹ عبدالستار ایدھی ٹرسٹ کی جانب سے بھارت کو مشکل کی اس گھڑی میں ایمبولینس سروس کی فراہمی کی پیشکش کی گئی تھی۔