
خلیج اردو آن لائن:
بھارت میں کورونا شدید لہر کے باعث یومیہ کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے سے ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی واقع ہوگئی ہے۔ ہمسایہ ملک بھارت میں اس انسانی المیے کو دیکھتے ہوئے پاکستانی شہری وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے آکسیجن اور دیگر طبی امداد بھارت بھیجنے کی درخواست کر رہے ہیں۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق جمعے کے روز پاکستانی ٹوئیٹر پر India Needs Oxygen کا ٹرینڈ چلتا رہا ہے اور متعدد پاکستانی اس بحران سے نمٹنے کے لیے وزریر اعظم عمران خان سے طبی امداد بھارت بھیجنے کی اپیل کرتے رہے۔
#IndiaNeedsOxygen is trending in Pakistan where many people across the border are asking Pak PM @ImranKhanPTI to help India with oxygen supply.#COVID19 #Coronavirus #CoronavirusPandemic #SecondCOVIDWave pic.twitter.com/eGFvKMejll
— Geeta Mohan گیتا موہن गीता मोहन (@Geeta_Mohan) April 23, 2021
ایک ٹویٹر صارف نے ٹوئیٹر پر بھارت کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کی کہ وہ طبی امداد بھارت بھیجیں ۔
https://twitter.com/wasimmughal_/status/1385504478007382016?s=20
ایک اور صارف نے بھارت کو مدد بھیجنے کے ساتھ ساتھ ماسک پہننے کی اہمیت پر زور دیا۔
Its really painful India needs oxygen let's support PM Imran khan should help them in their difficult times Pandemic is getting so serious please be careful everyone wear mask follow SOPs and please do remember india in your prayers. #IndiaNeedsOxygen#COVID19India #CovidIndia pic.twitter.com/kUjN3p5KTn
— Fatima Khalil Butt 🇵🇰 (@FatimaButt_4) April 22, 2021
خیال رہے کہ بھارت میں اس وقت کورونا کی شدید لہر کے باعث ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور بھارتی ہسپتالوں میں اس وقت میڈیکل آکسیجن کی کمی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے۔
متعدد ہسپتالوں نے ٹویٹر پر ایس او ایس الرٹ میسج شیئر کرتے ہوئے آکسیجن کی سپلائی میں مدد کی درخواست کی ہے تاکہ مریضوں کی جان بچائی جا سکے۔
Source: Khaleej Times