خلیج اردو
24 اپریل 2021
کویت سٹی : کویت نے بھارت میں کرونا وائرس کی وجہ سے خراب صورت حال کے باعث اپنی کمرشل پروازیں معطل کر دیں ہیں۔
کویت ڈائریکٹوریٹ جنرل آد سول ایوی ایشن نے ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کیلئے 24 اپریل سے پروازوں پر پابندی لگائی جارہی ہے۔ کوئی بھی ڈائریکٹ فلائیٹ کویت سے بھارت نہیں جائے گی۔
یہ اقدام بھارت میں برے کرونا وائرس صورت حال کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔
الطيران المدني : منع الرحلات التجارية المباشرة القادمة من الهند اعتبارا من السبت الموافق 2021/4/24 حتى اشعار آخر . pic.twitter.com/lJuhqo0ypS
— الطيران المدني (@Kuwait_DGCA) April 23, 2021
بیان میں کہا گیا ہے کہ براہ راست یا کسی دوسرے ملک کے راستے ہندوستان سے آنے والے تمام مسافروں کو داخلے پر پابندی ہوگی جب تک کہ وہ کم سے کم 14 دن ہندوستان سے باہر نہ گزاریں۔
یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ کویتی شہریوں ، ان کے رشتہ داروں اور ذاتی ملازمین کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ کارگو سروس بھی متائثر نہیں ہوگی۔
Source : Khaleej Times