پاکستانی خبریں

4 سالہ پاکستانی لڑکی مائیکرو سافٹ کی سب سے کم عمر پروفیشنل بن گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان کے شہر کراچی کی رہائشی 4 سالہ عارش فاطمہ نے مائیکرو سافٹ کی سب سے کم عمر پروفیشنل بن کر تاریخ رقم کر دی۔

حکومت پاکستان کی جانب سے ٹوئیٹر پر اعلان کیا گیا ہے کہ 4 سال کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل امتحان میں 831 نمبر حاصل کر کے عارش فاطمہ نے ایک مثال قائم کر دی ہے۔

جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس امتحان کو پاس کرنے کے لیے کم سے کم 700 نمبر درکار ہوتے ہیں لیکن عارش نے 831 نمبر حاصل عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

عارش کے والد نے بھی بہت چھوٹی عمر یہ سنگ میل عبور کر لیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس میں گھر سے دفتری کام کرنے وجہ سے انہوں نے آئی ٹی میں اپنی بیٹی کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے اسکی اس امتحان کی تیاری میں مدد کی۔

عارش کے والد خود ایک آئی ٹی ایکسپرٹ ہیں اور انکو امید ہے کہ انکی بیٹی اس شعبے میں بڑا کام کرے گی۔ عارش کے والدین کا کہنا ہے کہ انکی بیٹی غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button