پاکستانی خبریں

صرف شکایات اورالزامات پرکسی رکن پارلیمنٹ کوگرفتارنہیں کیا جائے، شکایت پرنیب سپیکرقومی اسمبلی اورچیئرمین سینیٹ کوآگاہ کر ے گا

خلیج اردو
اسلام آباد:پاکستان میں چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب) نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں کے درمیان اتفاق ہوا ہے کہ صرف شکایات اورالزامات پرکسی رکن پارلیمنٹ کوگرفتارنہیں کیا جائے، شکایت پرنیب سپیکرقومی اسمبلی اورچیئرمین سینیٹ کوآگاہ کر ے گا۔

 

دنیا نیوز کے مطابق نیب نے سپیکر سے ایس اوپیزکو قانونی شکل دینےکیلئے مدد مانگ لی،جس پر نیب نے یقینی دہانی کرائی ہے کہ صرف الزامات پرکسی رکن پارلیمنٹ یا سیاستدان کوانتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائےگا۔

 

ملاقات میں اتفاق ہوگیا کہ انکوائری کی سطح پر بھی کوئی رکن پارلیمنٹ گرفتار نہیں ہوگا،نیب کا افسر کسی بھی حیثیت میں میڈیا یا عوام میں کوئی بیان نہیں دے گا،احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ افسر ایک ماہ سے ایک سال تک قید رہے گا،10لاکھ روپے جرمانہ بھی ہوگا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button