پاکستانی خبریں

پاکستان کی چاند پر کمند،آئی کیوب قمر سے سورج کی پہلی تصویر موصول

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان کی چاند کے مدار میں جانے والی سیٹلائیٹ آئی کیوب قمر سے سورج کی پہلی تصویر موصول ہوگئی،سیٹلائٹ8 مئی کو کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہواتھا۔

 

آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد 3 چکر لگا لئے، مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے مدار میں گردش کرکے چاند کی سطح کی تصاویر لے گا ،چینی حکام نے چاند کا پہلا امیج پاکستانی سفیر کے حوالے کر دیا

 

ترجمان سپارکو کے مطابق آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں پہنچنے کے بعد 6 دن تک تجرباتی مراحل میں رہےگا،سیٹلائٹ ڈیزائن کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کررہاہے ،ذیلی نظام کا ڈیٹا بھی بہترین نتائج دے رہا ہے۔

 

آئی کیوب قمر 3مئی کوچینی مشن کے ساتھ خلامیں بھیجا گیاتھا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button