خلیج اردو
اسلام آباد:طویل مدتی قرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کی معاون ٹیم کا وفد پاکستان پہنچ گیا جبکہ آئی ایم ایف کے سربراہی مشن کا 16 مئی کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔
،آئی ایم ایف وفد قرض کے سلسلے میں پاکستان کی معاشی ٹیم کے ساتھ بات چیت کرے گا،معاون ٹیم مختلف محکموں سے ڈیٹا حاصل کرے گی، مشن کے ممبران وزارتِ خزانہ کے حکام سے مل کر بجٹ پر بھی کام کرینگے۔
آئی ایم ایف کا ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن پر ٹیکس لگانے کا مطالبہ،پنشن پر ٹیکس عائد کرنے اور مراعات ختم کرنے سے سالانہ 22 سے 25 ارب روپے اضافی حاصل ہوں گے۔
آئندہ بجٹ میں ٹریکٹرز، کیڑے مار ادویات پر ٹیکس چھوٹ ختم ہونے کا امکان ،حکومت کو 30 ارب روپے کا ٹیکس ریونیو حاصل ہوگا