پاکستانی خبریں

مسلمان ملکوں میں سب سے زیادہ خوش ترین ملک متحدہ عرب امارات قرار،امریکہ اب پہلے کی طرح خوش نہیں رہا،فن لینڈ مسلسل 8 ویں سال دنیا کا سب سے خوش ترین ملک قرار

خلیج اردو
ابوظبہی:یورپی ملک فن لینڈ نے مسلسل آٹھویں سال دنیا کا سب سے خوش ترین ملک ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ خوشی کے عالمی دن پر اقوام متحدہ کے تعاون سے دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں پاکستان ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 109 ویں نمبر پر موجود ہے۔ اس فہرست میں پڑوسی ملک بھارت 118 ویں نمبر پر ہے۔

اس فہرست کی تیاری کے لیے 140 سے زائد ممالک کے افراد سے 2022 سے 2024 کے دوران ہونے والے عالمی سروے کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ ممالک کی درجہ بندی میں فی کس آمدنی، متوقع زندگی، سماجی مدد، آزادی، سخاوت اور کرپشن جیسے عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔

اس سروے میں یہ بھی دیکھا گیا کہ امریکہ اب پہلے کی طرح خوش نہیں رہا، اور مزید تنزلی کا شکار ہو کر 24 ویں نمبر پر آ گیا، جو اس کی اب تک کی سب سے کم درجہ بندی ہے۔

دنیا کے 10 خوش ترین ممالک میں فن لینڈ، ڈنمارک، آئس لینڈ، سوئیڈن، نیدرلینڈز، کوسٹا ریکا، ناروے، لکسمبرگ اور میکسیکو شامل ہیں، جب کہ افغانستان ناخوش ترین ملک رہا جو 147 ویں نمبر پر موجود ہے۔

دنیا کے خوش ترین مسلم ملک کی بات کی جائے تو یہ اعزاز متحدہ عرب امارات کو حاصل ہوا، جو 147 ممالک کی فہرست میں 21 ویں نمبر پر رہا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button