پاکستانی خبریں

:نومئی کو جو ٹھیس آپ کے دلوں کو پہنچی وہ دوبارہ قیامت تک نہیں لگنے دیں گے، وزیراعظم کا شہدا کے لواحقین سے عہد

خلیج اردو
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں 9 مئی کی مناسب سے شہدا کے لواحقین کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ نومئی کو جو ٹھیس آپ کے دلوں کو پہنچی وہ دوبارہ قیامت تک نہیں لگنے دیں گے۔

، وزیراعظم نے کہا کہ ایسا سیاہ دن پاکستان کی تاریخ میں دوبارہ نہیں آئے گا، قانون اپنا راستہ اپنائے گا اور انصاف کے مطابق فیصلے ہوں گے۔نومئی کے سانحہ میں بے گناہوں کو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکے گا۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ ذمہ داروں کو ہر صورت کٹہرے میں لائیں گے، ملک کے خلاف بغاوت اور افواج میں تقسیم کرنے والوں کو ہرصورت کٹہرے میں لائیں گے۔ شہداء کے ورثاء نے حوصلے اور ہمت سے اپنے پیاروں کی داستانیں بیان کیں، قوم آج کے دن اپنے شہداء اور غازیوں کو سنہری الفاظ میں یاد کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button