
خلیج اردو
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لیے ایک انقلابی پروگرام کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت انہیں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ٹرانس جینڈرز کے لیے ٹیکنیکل سکلز کی ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 1600 ٹرانس جینڈرز کو مختلف شعبوں جیسے آئی ٹی، فری لانسنگ، ہیلتھ کیئر اسسٹنٹ، ٹیلرنگ، فیشن ڈیزائننگ، الیکٹریکل ورک، سولر ٹیکنالوجی، بیوٹی سروسز، اور کُلنری آرٹس کی تربیت دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ پروگرام نہ صرف انہیں معاشی طور پر خود مختار بنائے گا بلکہ انہیں معاشرتی طور پر باوقار مقام دینے کی کوشش کا حصہ بھی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ٹرانس جینڈرز کے ساتھ بے رحمانہ رویہ افسوسناک ہے، اور اس پروگرام کا مقصد ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانا ہے۔






