پاکستانی خبریں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے عمان کے سفیر فہد سلیمان کی ملاقات

خلیج اردو
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سلطنت عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان اور عمان کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم ظاہر کیا گیا اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان عمان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، جو مشترکہ عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تین لاکھ سے زائد پاکستانی عمان میں مقیم ہیں اور عمان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، نیز پاکستان کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ہنر مند افراد عمان بھیجے جائیں۔

عمانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے برادرانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور عمان کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button