پاکستانی خبریں

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا پیپلز پارٹی کی پوزیشن پر خطاب

خلیج اردو
کراچی:وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی صورت انڈس واٹر سسٹم پر کینالز بنانے کی اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ دومنٹ میں حکومت چھوڑ سکتے ہیں، لیکن اپوزیشن کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کینالز کے معاملے پر سازش رچانے کا الزام عائد کیا اور پیپلز پارٹی کو بدنام کرنے کی کوششوں کو مسترد کیا۔

وزیر اعلیٰ نے عوام کے ساتھ کینال نامنظور کے نعرے بھی لگائے اور کہا کہ دریاوں کے مالک عوام ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور چھوٹی سکیموں کے لیے ہر ضلع کو ایک ارب روپے دیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ، تمام سکیموں کی لاگت کا تعین ڈپٹی کمشنر کرے گا، اور مقامی افراد سے مل کر یہ سکیمیں سندھ حکومت کو بھیجی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button