
خلیج اردو
پشاور: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات سیف نے صدر آصف زرداری پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نہروں کے معاملے پر صرف ووٹ بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر آصف زرداری کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے تو انہیں اعلیٰ ترین عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہیے، کیونکہ نہروں کی منظوری خود انہوں نے دی تھی۔ مشیر نے کہا کہ صدر زرداری کی موجودہ حمایت اور بلاول بھٹو کی مخالفت ایک ساتھ سمجھ سے بالاتر ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یا تو صدر زرداری نے سندھ کے عوام کے پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا ہے یا پھر ان کی یادداشت نے انہیں دھوکہ دیا ہے۔






