اسلام آباد: (خلیج اردو ) امریکا نے پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کو پی آئی اے میں سفر کرنے سے روک دیا۔ اس حوالے سےاسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے امریکی شہریوں کے لیے سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے امریکی شہریوں کے لیے سفری ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں امریکی شہری کسی بھی پاکستانی ائیر لائن پر امریکہ کا سفر نہ کریں۔امریکی سفارت خانے اور قونصلیٹ اہلکار بھی کسی پاکستانی ائیر لائن پر امریکہ کا سفر نہ کریں۔
امریکی سفارتخانہ کا مزید کہنا ہے عالمی ایوی ایشن سیفٹی پروگرام کے تحت پاکستانی کو سفری لحاظ سے درجہ دوم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کو آئی سی اے او کے حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث درجہ دوم میں شامل کیا گیا ہے۔جبکہ درجہ دوم ملکوں کی ائیر لائنز امریکہ کے لیے نئی سروس شروع نہیں کر سکتیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے پر لگی سفری پابندی کے بعد پی آئی اے نے کچھ دیگر ایئرلائنز کے چارٹڈ جہاز کرائے پر لے کر ان کیلئے پی آئی اے کے سروسز کے ذریعے ٹکٹ بکنگ اور دیگر سہولیات کا آغاز کیا گیا تھا جس پر امریکہ نے سفری ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے پابندی عائد کی ہے۔
رواں سال مئی میں پی آئی اے کا طیارے لاہور سے کراچی جاتے ہوئے لینڈنگ سے قبل گرکرتباہ ہوا تھاجس میں 97 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
طیارہ حادثے کے بعد پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سول ایوی ایشن غلام سرور خان نے بیان دیا تھا کہ پی آئی اے میں ایسے پائلٹس اور ملازمین ہیں جن کی ڈگری جعلی یا تصدیق طلب ہیں۔
اس بیان کے بعد امریکہ، یورپی یونین ، بنکاک سمیت مختلف ممالک نے پی آئی اے پر سفری پابندی عائد کی تھی






