پاکستانی خبریں

19 اور 25 سال کے دو فوجی جوان دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ میں شہید ہوگئے۔

راولپنڈی: افواج پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں جاری۔۔دہشتگردوں سے مقابلہ میں پاک فوج کے تین جوان دھرتی ماں پر قربان ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ سے خطرناک دہشتگرد ہلاک کردیا گیا۔

 

شمالی وزیرستان، میر علی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ،سیکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو گھیرے لیتے ہی شدید جھڑپ، ایک دہشتگرد ہلاک

 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے پاک دھرتی کے دو سپوت، دھرتی ماں پر قربان ہو گئے۔دہشتگردی کے خلاف لڑتے شہید ہونے والوں میں سپاہی عبداللہ اور سپاہی محمد سہیل شامل ہیں۔ 25 سالہ سپاہی عبد اللہ شہید کا تعلق مردان اور 19 سالہ شہید سپاہی محمد سہیل کا تعلق تھرپارکر سے تھا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق نواحی علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کی موجودگی یا خاتمے کے لیے آپریشن بدستور جاری رہے گا۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی لازوال قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button