پاکستانی خبریں

اسلام آباد کے اتوار بازار میں ایک بار پھر آتشزدگی،500 کے قریب اسٹالز جل کرراکھ بن گئے

خلیج اردو
اسلام آباد:آگ بجھانے میں نیوی اور ایئرفورس نے بھی حصہ لیا۔ وزیرداخلہ نے آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ گارمنیٹس سیکشن میں لگی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے کراکری اور برتنوں والے سیکشن کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ اس قدر شدید تھی کہ دھواں دور سےدکھائی دے رہا تھا۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں پہنچ گئی۔

 

اسلام آباد انتظامیہ کی دس فائیر برگیڈ گاڑیوں کے علاوہ پاک نیوی، ائیر فورس اور راولپنڈی انتظامیہ سے بھی معاونت لی گئی۔پاک بحریہ کے فائر فائٹرز، 4 فائر ٹینڈرز اور ایک واٹر باوزر سول انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔ تقریب دو گھنٹے کے بعد امدادی ٹٰیموں نے آگ پر قابو پا لیا۔

 

چیئرمین سی ڈی اے و کمشنر، ڈی سی، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز موقع پر موجود رہے۔ 2743 میں سے آگ نے 500 کے قریب اسٹالز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

 

کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر دکانداروں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ واقعہ کی تحقیقات کےلئے ڈپٹی کمشنر کی سبراہی میں کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button