پاکستانی خبریں

مظفرآباد نیلم ویلی روڈ پر المناک حادثہ، جیپ دریائے نیلم میں گرنے سے چار خواتین ،تین بچوں سمیت 14 افراد جان بحق ہوگئے

خلیج اردو
اسلام آباد:مظفرآباد کے قریب المناک حادثہ پیش آیا ہے۔ مسافروں سے بھری جیپ دریائے نیلم میں گر گئی۔ حادثہ میں 14افراد جاں بحق اور 3شدید زخمی ہوگئے۔ صدر، وزیراعظم، وفاقی وزیرداخلہ اور وزیراعظم آزادکشمیر نے حادثہ میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق مظفرآباد نیلم ویلی روڈ دیولیاں لیسوا بائی پاس کے مقام پر ٹیوٹا جیپ دریائے نیلم کے کنارے گہری کھائی میں جا گری۔ گاڑی میں 15 سے زائد افراد سوار تھے۔۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں چار خواتین، تین بچے اور ڈرائیور شامل ہیں۔

 

جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق وادی نیلم لوات سے بتایا جارہا ھے ۔۔ جاں بحق و زخمی افراد کو بی ایچ یو پٹہکہ منتقل کردیا گیا ہے۔

 

صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ان کا کہنا تھاکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button