پاکستانی خبریں

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن، چھ دہشت گرد ہلاک، چار زخمی

خلیج اردو
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 23 اور 24 اپریل کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چھ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، جب کہ چار دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے دہشت گرد کو گرفتار یا انجام تک پہنچایا جا سکے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں اور ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button