پاکستانی خبریں

پاکستان اور سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی وفود کی اہم ملاقات، مشترکہ چینلجنر سے نمٹنے کیلئے باہمی کوارڈینیشن میں اضافے پر تبادلہ خیال

خلیج اردو
دبئی: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان سے سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے سینئر حکام کے وفد نے ملاقات کی ہے جس میں سعودی سفارتکارحسن القحطامی کے قتل کی تحقیقات اورمجرمان کی گرفتاری سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے معاہدے سےمتعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں پاک سعودی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ معاہدے پر جلد دستخط کرنے پراتفاق کیا گیا۔مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دونوں ممالک کی داخلہ وزارتوں کے درمیان کوآرڈینیشن مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔سعودی حکام کا پاکستان سعودی عرب تعلقات میں مزید مضبوطی کےلئے ہمہ جہت کوششیں کرنے پربھی اتفاق کیا گیا۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے حالیہ سیلاب میں متاثرین کیلئے ہنگامی انسانی امداد دینے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون مزید بڑھائیں گے۔پاکستان اورسعودی عرب مل کر تمام داخلی اورعلاقائی سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرینگے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سعودی سفارتکار کے قتل میں ملوث مجرمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ مجرمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ سعودی سفارتکار کے لواحقین اور خاندان کے دیگر افراد سے انتہائی ہمدردی ہے۔ ا

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات تاریخی، دیرینہ اوربرادرانہ ہیں۔پاکستان کے عوام خادمین حرمین شریفین سے خاص عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں۔سعودی عرب نے پاکستان کے مشکل ترین حالات میں ہمیشہ فراخدلانہ مدداورمعاونت کی ۔سیلاب زدگان کی بروقت امداد سے حکومت کی متاثرین کی بحالی میں مدد ملی۔ شکرگزار ہیں۔

سعودی حکام نے سفارتکار حسن القحطانی کے قتل کی تحقیقات پر اطمینان کااظہار کیا۔سعودی حکام نے مجرمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی پر وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس ملاقات میں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی ، وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھراور وزارت داخلہ کے دیگراعلی حکام بھی موجود تھے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button