پاکستانی خبریں

پڑوسیوں کے گھر سے کھانا لینے گئی بچی جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی

خیر پور : صوبہ سندھ کے شہر رانی پور کے نواحی گاوں پیر جو گوٹھ میں 7 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 7 سالہ بچی اپنے پڑوسیوں کے گھر کھانا لینے گئی تھی جس کے بعد سے گھر والوں نے اس کے لاپتہ ہونے کی اطلاع تھانے میں درج کروائی ، جس کے بعد بچی کو تلاش کرنے کا عمل شروع کیا گیا تو قریبی واقع ایک باغ سے اس کی لاش ملی۔

بتایا گیا ہے کہ بچی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد قتل کیا گیا ، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا۔ دوسری طرف صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے کوہاٹ میں 4 سال تک بیٹی کو زیادتی کا نشانے بنانے والا بدبخت والد گرفتار کر لیا گیا۔ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق کوہاٹ میں درندہ صفت باپ نے اپنی ہی سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے 4 برس تک اپنی کم عمر بیٹی کے ساتھ مبینہ طور پر دست درازی کرنے اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

اسٹیشن ہاؤس افسر کنٹونمنٹ امجد حسین کا کہنا ہے کہ 14 سالہ متاثرہ لڑکی اپنی والدہ کے ہمراہ تھانے آئی اور اپنے والد سلطان محمود کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے جب وہ دس برس کی تھی تو والدہ چھوٹی بہن کو لے کر اسپتال گئی، والد نے اکیلے پا کر بے لباس ہونے کو کہا اور بری زبان کا بھی استعمال کیا۔

لڑکی کے مطابق والد نے دھمکی دی تھی کہ اگر میں نے اس معاملے کا کسی کو بتایا تو وہ مجھے فروخت کر دیں گے،اس کے بعد والد مسلسل دست درازی کرتے رہے، بعدازاں جب والد کی جانب سے اسے بری پیٹنا شروع کیا گیا تو اس نے تمام معاملے سے متعلق والدہ کو بتانے کا فیصلہ کیا۔ایس ایچ او کے مطابق متاثرہ لڑکی کو طبی معائنے کے لیے ڈی اے ٹیچنگ اسپتال بھیج دیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button