پاکستانی خبریں

افغان شہریوں کی واپسی کا دوسرا مرحلہ، ملک بھر سے ہزاروں افغان تارکین وطن افغانستان منتقل

خلیج اردو
پشاور – خیبر پختونخوا کے راستے افغان سیٹیزن کارڈ رکھنے والے اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان تارکین وطن کی افغانستان واپسی کا سلسلہ دوسرے مرحلے میں بھی جاری ہے۔ اس مرحلے کے تحت مجموعی طور پر 918 افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز اور 1691 غیر قانونی تارکین وطن کو واپس افغانستان بھیجا گیا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق دوسرے مرحلے میں اب تک ملک بھر سے 27 ہزار 1 افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز جبکہ 18 ہزار 305 غیر قانونی تارکین وطن کو افغانستان بھجوایا گیا ہے۔

اسلام آباد سے 212 کارڈ ہولڈرز اور 1925 غیر قانونی افغان باشندے واپس بھیجے گئے۔ پنجاب سے 7595 کارڈ ہولڈرز اور 9751 غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری ڈیپورٹ کیے گئے۔ گلگت بلتستان سے 1 کارڈ ہولڈر اور 1 غیر قانونی افغان باشندہ افغانستان منتقل ہوا، جبکہ آزاد جموں و کشمیر سے 522 سیٹیزن کارڈ ہولڈرز اور 497 غیر قانونی افغان باشندے جلا وطن کیے گئے۔

حکام کے مطابق ستمبر 2023 سے اب تک مجموعی طور پر 5 لاکھ 18 ہزار 906 افغان باشندے وطن واپس جا چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button