پاکستانی خبریں

ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا کی بھارت میں کام کرنے کی خواہش

خلیج اردو
کراچی:
ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا نے بھارت جاکر شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ انشاءاللّٰہ ایک دن وہ بھارت میں ضرور کام کریں گے۔

علی رضا نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنی اداکاری اور بھارتی شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں وہ بھارتی ٹی وی ڈرامے اور کرائم شوز جیسے "سی آئی ڈی” دیکھتے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے بھارتی ٹی وی چینلز پاکستان میں بآسانی دیکھے جا سکتے تھے، لیکن اب یہ سہولت موجود نہیں۔

بھارتی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کے سوال پر علی رضا نے شرماتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں کبھی موقع ملا تو وہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے، کیونکہ انہیں ان کی اداکاری بہت پسند ہے۔

علی رضا نے انکشاف کیا کہ ایک بار بھارتی پروڈکشن ٹیم نے ان سے رابطہ کیا تھا، مگر جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ پاکستانی اداکار ہیں تو انہوں نے پیشکش واپس لے لی۔ تاہم، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایک دن وہ ضرور بھارت میں کام کریں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button