خلیج اردو: گزشتہ روز قبائلی علاقہ ضلع مہمند تحصیل بیزی شمشاہ درہ میں ڈیڑھ سالہ معصوم بچی جویریہ بچھو کے کاٹنے سے جان بحق ھوگئی- جویریہ کے والد زربادشاہ کےمطابق فوری طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے جویریہ جان کی بازی ہار گئی۔
بچی کے والد کیمطابق نہ تو علاقے میں موجود کسی ڈیسپینسر کے پاس زہر کا تریاق ھے اور نہ ہی سرکاری بنیادی صحت کے مرکز میں ڈاکٹر موجود تھا ۔ مزید تحقیق سے پتہ چلا کہ ضلع بھر بالخصوص شمشاہ میں صحت سے متعلق صورتحال حال انتہائی ناقص ہے اور صحت کے لیے مختص لاکھوں روپے کا سرکاری فنڈ ایک مخصوص مافیا ہڑپ کرنے میں مصروف ھے جبکہ سرکاری ادویات مقامی نان کوالیفائڈ ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹورز کو فروخت کردی جاتی ہیں ۔