خلیج اردو: عراق کے اسپائیکر فوجی کیمپ میں 2000 فوجی کیڈٹس کے ہولناک قتل عام میں ملوث سابق عراقی ڈکٹیٹر صدام حسین کے پوتے عبداللہ ناصر کو لبنان کے انٹرپول نے گرفتار کر لیا ہے۔
لبنانی میڈیا کے مطابق لبنانی سکیورٹی کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل عباس ابراہیم نے انٹرپول کے حکم پر عبداللہ ناصر کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں انٹرپول کے حکم پر اور اسپائیکر فوجی اڈے پر قتل عام کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔