خلیج اردو
راولپنڈی: 6 ستمبر کو اس سال پاکستان میں یوم شہداء منایا جارہا ہے۔ دھرتی ماں کے بیٹے جان نچاور کرنے کو ہمہ وقت تیار رہتے ہیں اور یوم شہدا کا آغاز وطن پر 5 بیٹوں کی قربانی سے ہوگیا۔
پاکستان میں سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں انٹلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا ہے۔ آپریشن میں چار دہشتگرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے کیپٹن سمیت پانچ جوان شہید ہوئے ہیں۔
افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئیس ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
فائرنگ کے تبادلے میں جنوبی وزیرستان وانا کے رہائشی 36 سالہ کیپٹن عبدالولی سمیت پانچ فوجی جوان شہید ہوئے۔۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں 45 سالہ ایبٹ آباد کا رہائشی نائب صوبیدار نواز ، سرگودھا کے 34 سالہ حوالدار غلام علی ،33 سالہ میانوالی کا لانس نائیک الیاس اور میانولی کے 29 سالہ سپاہی ظفر اللی شامل ہیں۔
إنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
Captain Wali Wazir (55th Punjab,136 PMA Long Course) ⚔ 🇵🇰
A graduate of Cadet College Wana has embraced Shahadat along with 3x soldiers in Ghulam Khan, North Waziristan during an IBO.
IBO: Intelligence Based Operation pic.twitter.com/6D1xYQWHTk
— Pakistan Strategic Forum (@ForumStrategic) September 5, 2022
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں وزیرستان میں دہشتگردی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ دہشتگرد کمانڈر طفیل ہلاک ہوا۔ہلاک دہشتگرد کے قبضے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں باقی ماندہ دہشتگردوں کے صفائی کے لیے آپریشن جاری ہے۔دھرتی کے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔