پاکستانی خبریں

پاک فوج کے سربراہ جنرل باجوہ نے ائیر ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ہے

خلیج اردو
15 ستمبر 2021

راولپنڈی : افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ائیر ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔

دونوں سربراہان کے درمیان خطے کی سیکورٹی صورت حال اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

آرمی چیف کو پاکستان ائیر فورس کے آپریشنل معاملات پر بریفنگ دی گئی ہے اور انہیں پاک فضائیہ کے جاری منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔

میڈیا کو جاری اعلامیہ میں آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور تمام رینکس میں جذبے کی تعریف کی۔

جنرل باجوہ نے پاک فضائیہ کی قربانیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کو سراہتے ہوئے افغانستان سے حالیہ انخلا میں پاک فضائیہ کے آپریشنز کی تعریف کی ۔

مسٹر باجوہ نے انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی میں پاک فضائیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

Source : Tribune

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button