
خلیج اردو
16 ستمبر 2021
دبئی : دبئی کی سب سے بڑی ایئرلائن ایمریٹس نے جمعرات کو نائجریا کیلئے پروازوں کی منسوخ میں توسیع کر دی ہے۔ تازہ ترین ٹریول اپڈیٹس کے مطابق نائجیریا کیلئے اور نائجریا سے پروازیں 30 ستمبر رک منسوخ ہوں گی۔
وہ مسافر جو گزشتہ 14 دن نائجریا گئے ہوں انہیں دبئی کے سفر کی اجازت نہیضں ہوگی اور چودہ دن گزرنے کی بعد ہی اجازت ہوگی۔
Hello Phola, our flights from Lagos are further suspended until 19th September. We're in the process of updating our website with this information. Thanks.
— Emirates Support (@EmiratesSupport) September 3, 2021
یہ قابل ذکر ہے کہ نائیجیریا ان چند ممالک میں سے ایک ہے جو ایئرپورٹ پر تیز رفتار پی سی آر ٹیسٹنگ سہولیات کے فقدان سے متاثر ہوئے ہیںاور یہی وجہ مسافروں کے متحدہ عرب امارات کے سفر میں رکاوٹ ہے ۔ اگرچہ متحدہ عرب امارات نے جن چھ ممالک کے رہائشیوں کو ملک میں سفر کی اجازت دی ہے ان میں نائجریا بھی شامل ہے لیکن نائجریا منیں ایئرپورٹ پر پسی سی آرٹیسٹ کی سہولت موجودہ نہیں۔
مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپ ڈیٹ اور پرواز کی دستیابی کیلئے ایئر لائن کی آفیشل ویب دیکھا کریں۔
Source : Khaleej Times