
خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان کے ایک بڑے میڈیا چینل اے آر وائے نے سنیئرصحافی اور اینکر پرسن کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے دیا۔ ارشد شریف کو 8 سال بعد ادارے نے چینل سے نکال دیا۔
اے آر وائے نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس خبر کی اطلاع دی ہے۔
اپنے ٹویٹ میں نجی چینل نے بتایا ہے کہ ہے کہ اے آر وائے کے ملازمین کیلئے ضابطہ اخلاق میں واضح لکھا ہے کہ سوشل میڈیا پر ملازمین کی سرگرمیاں ادارے کے ضابطہ اخلاق کے خلاف نہیں ہونے چاہیئے۔
یم بوجھل دل کے ساتھ اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ 8 سالہ اشتراک کے بعد اے آر وائے اور ارشد شریف کی راہیں جدا ہوئیں ہیں۔
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) August 31, 2022
چینل نے ارشد شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔مسٹر شریف نے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ بھی کیا ہے۔
ارشد شریف پاکستان کی نامور صحافی ہیں جنہوں نے پاکستان میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ٹویٹس میں قومی سلامتی اداروں کے خلاف مہم چلائی تھی۔
اس حوالے سے صحافی کے خلاف ملک میں ایف آئی آر بھی درج ہیں لیکن وہ ملک سے باہر جانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔