
خلیج اردو
راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے 26 نومبر کے دو مقدمات میں عدم حاضری پر تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کی ضمانت خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے تحریک انصاف کے 27 کارکنان کی ضمانتیں منظور کر لیں جبکہ صنم جاوید اور مشال یوسفزئی کی عبوری ضمانت میں 22 مارچ تک توسیع کر دی گئی۔
واضح رہے کہ یہ مقدمات 26 نومبر کو راولپنڈی میں ہونے والے احتجاج اور دیگر واقعات کے حوالے سے درج کیے گئے تھے۔






