
خلیج اردو
لاہور:سابق وزیر فواد چوہدری نے قومی حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کو چاہیے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیٹھ کر ملک کو آگے لے کر چلیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں علی امین گنڈا پور نے سوال اٹھایا کہ پہلے یہ طے کریں کہ دہشت گرد کون ہے؟ انہوں نے کہا کہ اس وقت انسدادِ دہشت گردی عدالتوں میں سب سے زیادہ کیسز پی ٹی آئی کے خلاف چل رہے ہیں۔ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ہم دہشت گرد ہیں، تو پھر بات ختم ہو گئی۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ پارٹی قیادت میں ایسی صلاحیت نہیں کہ وہ لوگوں کو اکٹھا کر سکے۔ فواد چوہدری نے زور دیا کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے قومی حکومت کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے۔






